منگورہ (جیوڈیسک) سوات میں ڈینگی کے مرض میں شدت آ گئی، موذی مرض سے آٹھویں جماعت کا طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا، پنجاب میں مزید 12افراد ہسپتال پہنچ گئے۔
محکمہ صحت پنجاب ذرایع کے مطابق راولپنڈی اور قریبی علاقوں کے رہائیشی مزید بارہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 508 ہو گئی ہے۔ نئے مریضوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرایع کے مطابق موسمی تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور سردی کی شدت بڑھنے تک ڈینگی کا خدشہ موجود رہے گا۔ دوسری جانب سوات میں درجنوں مریض ڈینگی جیسے مہلک مرض سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔