سوات: فائرنگ سے امن کمیٹی کے رکن سمیت دو ہلاک

SWAT

SWAT

سوات (جیوڈیسک) بارہ بنڈی میں مبینہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے ممبرسمیت دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ سوات کے علاقے بارہ بنڈی میں عسکریت پسندوں نے امن کمیٹی کے اراکین اور پولیس پر فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کا رکن حسین اور ایک پولیس اہلکار نواب ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے اس واقعے میں دو افراد کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذخمی ہونے والے افراد میں سے دو افراد امن کمیٹی کے رکن ہیں۔ واقعے میں ہلاک ہونے والا امن کمیٹی کا رکن حسین عوامی نیشنل پارٹی کا مقامی رہنما بھی تھا۔