سوات: فائرنگ سے اے این پی کے مقامی رہنما محمد اشرف خان جاں بحق

SWAT

SWAT

سوات (جیوڈیسک) سوات میں فائرنگ سے اے این پی کے مقامی رہنما محمد اشرف خان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما محمد اشرف خان جاں بحق ہوگئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار بھی زخمی ہوا ہے۔ جاں بحق ہونے والے اشرف خان کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد اشرف خان امن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔