سوات: فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی

SWAT

SWAT

سوات (جیوڈیسک) وادی سوات کے علاقے مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوسیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سوات میں مٹہ کے علاقے نظر آباد میں دو سیکیورٹی اہلکار علاقے میں پیدل گشت کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر نظر آباد اور مٹہ بازار میں کرفیو نافذ کر کے ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔