سوات ا ور غذر سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Swat

Swat

اسلام آباد (جیوڈیسک) سوات ا ور غذر سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 5 عشاریہ 3 رکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق سوات اور غذر سمیت مالا کنڈ اور بلتستان ڈویژن کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 3 رکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 112 کلو میٹر رکارڈ کی گئی۔