سوات (جیوڈیسک) سوات میں ڈینگی وائرس پھیل رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی بچی اور خاتون سمیت مزید 3 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 209 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدر علی کے مطابق سوات میں تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں سیدوشریف اسپتال میں قائم ڈینگی کے وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں اب تک 209 مریض ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ، اس وقت اسپتال میں ڈینگی کے 5 مریض زیر علاج ہیں۔