سوات کی خبریں 12/11/2014

Swat

Swat

سوات (جی پی آئی) حکومت کی جانب سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف سینکڑوں طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ، مشتعل مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم جنید شہاب کی قیادت میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے دعوے کرنے والی حکومت تعلیم دشمنی پر اتر آئی ہے اور فردواحد کو فائدہ پہنچانے کیلئے ادارے کی نجکار ی کررہی ہے مگر ہم کسی بھی صورت اس کی یہ کوشش کامیاب نہیںہونے دیںگے،انہوںنے کہاکہ تعلیم دشمنی پر مبنی اقدام قابل قبول نہیں بلکہ اس کی ہرسطح پر مخالفت کرتے رہیںگے ،اگر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کی نجکاری کی گئی تو اس کے خلاف صوبہ کی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات (جی پی آئی) سوات کے نواحی علاقہ ولی آباد میں ایک مکان کے اندر آگ لگ گئی ، پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ کر گھرکا سارا سامان اور گھر والوں کو وقت پر بچا لیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک آرمی کے سی او 37 اے کے اور اس کا سکوارڈ کیڈیٹ کالج کے طرف جارہے تھے کہ راستے میں انہوں نے دیکھا کہ ایک گھر میں آگ لگی ہوئی ہے ، تو وہ گاڑی اس گھر کی طرف لے گئے ، انہوں نے فائر بریگیڈ والو ں سے رابطہ کیا تو مٹہ ، خوازہ خیلہ اور مینگورہ سے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا اور ساتھ ہی واپڈا کو فون کردیا کہ اس گھر کے بجلی کاٹ دو تاکہ آگ زیادہ نہ پھیل سکے ، اس موقع پاک فوج کے بہادر جوانوں نے موقع پر پہنچ کر گھر کا سارا سامان اور گھر والوں کو با حفاظت باہر نکال لیا تا ہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات (جی پی آئی) نئے خیبر پختونخواہ میں اندھیر نگری چھوپٹ راج ،ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ سمیت کوئی بھی پرسان حال نہیں دکانوں کے کرائے میں اضافے کا کوئی قانون ہے نہ ہی کوئی پوچھنے والا دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ عوام اور کاروباری افراد دکانوں میں بے تحاشہ اضافوں سے عاجز اگئے کرایوں میں تیزی کیساتھ اضافہ درد سر بن گیا ہے مینگورہ شہر سے تعلق رکھنے والے دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کرایوں میں اضافے واپس کرانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے سوات میں خراب حالت نے عوام کی کمر تھوڑ کر رکھ دی ہے جبکہ دوسری جانب مالکان کے جانب سے کرایوں میں بے جا اضافے سے کاروباری حضرات مزید پریشانی کا شکار ہے انہوںنے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ مالکان کو کرایوں میں اضافوں سے رکھنے کیلئے قانون سازی کریں تاکہ شہری اپنے بچوں کیلئے اسانی سے دو وقت کی روٹی کما سکے۔