سوات اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquakes

Earthquakes

سوات (جیوڈیسک) مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

سوات، شانگلہ، بٹ خیلہ اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن میں 10 کلومیٹر زیر زمین گہرائی میں تھا۔