سوات، مانسہرہ اور بٹ گرام سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ

Earthquake

Earthquake

کراچی (جیوڈیسک) سوات، مانسہرہ اور بٹ گرام سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مینگورہ، مانسہرہ، بٹ گرام اور گرد و نواح کے علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 131 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔