سوات (جیوڈیسک) سوات کے علاقے مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی امن کمیٹی کے رکن اکبرعلی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مٹہ کے علاقے درش خیلہ میں اکبر علی پر اسوقت فائرنگ کی گئی جب وہ نماز عشا کے بعد گھر جارہے تھے۔
فائرنگ کرنے کے بعد اکبر علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں نامعلوم حملہ آوار کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔