سوات (جیوڈیسک) سوا ت میں مینگورہ کے نواحی علاقوں میں تین دن بعد کرفیو اٹھا لیا گیا، علاقے میں تمام بازار، دکانیں اور تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں۔ مینگورہ کے نواحی علاقے عثمان آباد، طاہر آباد اور ملحقہ بستیوں میں تین دن تک کرفیو نافذ رہا۔
ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں مبینہ طور پر شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے لئے کرفیو لگایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔