سوات لاپتہ شخص کیس وزارت دفاع و داخلہ سے جواب طلب

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے سوات سے لاپتہ شخص کے کیس کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ اور وزارت دفاع سے جواب طلب کر لیا۔

لاپتہ افراد کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس قیصر رشید نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منظور خلیل عدالت میں پیش ہوئے۔

سوات سے ڈیڑھ سال قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان گل زادہ سے متعلق عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کیا۔