سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

Earthquake

سوات (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔