سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

Earthquake

پشاور (جیوڈیسک) زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 90 کلو میٹر تھی۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔