سوات (جی پی آئی) گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر٤مینگورہ میں انصاف پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کاایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل مٹہ کے صدر نعیم خان ،نادر خان بیدرہ جنرل سیکرٹری ،سید محمد خان نائب صدر ،میاں جمال فنانس سیکرٹری،صدر تحصیل بابوزئی فیصل یوسفزئی ،جنرل سیکرٹری ابراہیم امانکوٹ ،فنانس سیکرٹری شفیق خان سیدو شریف ،رابطہ سیکرٹری شکیل زمان،نائب صدر مومن شاہ گلکدہ اور دیگر ضلعی ممبران نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرار پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا قرار داد میں حکومت سے مندرجہ ذیل مطالبات کئے گئے،تمام اساتذہ کو ٹائم سکیل دیا جائے،اوٹ ڈسٹرکٹ ٹیچر ز کی سینیارٹی تاریخ اغاز ملازمت سے شمارکی جائے،بنولنٹ فنڈز کی مد میں جو رقم ٹیچرز سے کاٹی جاتی ہے اس سے ٹیچر ز کے بچوں کو تعلیم کیلئے وظائف مقرر کئے جائے ،ریشنلائزیشن پالیسی کو ختم کیا جائے،گروپ انشورنس کی مد میں جو کٹوتی ہوتی ہے جو ٹیچرز ریٹائر ہوجائے تو اسے بھی گروپ انشورنس فنڈ سے رقم دی جائے اورٹیچر ز کوٹہ بحال کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انصاف ٹیچر ز ایسوسی ایشن تحصیل بابوزئی کے صدر فیصل یوسفزئی نے صوبائی حکومت سے اپیل کہ ہے کہ ہمارے مطالبات فی الفور حل کئے جائے تاکہ اساتذہ میں پائی جانیوالی بے چینی کی فضاء ختم ہوجائے۔ ۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)مینگورہ کے نواحی علاقے پانڑ میں فائرنگ کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق جبکہ قمبر میں پستول صاف کرتے ہوئے سید احد شدید زخمی ہوگئے جسے سید وشریف ہسپتال منقتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ کے نواحی علاقے پانڑ میں فائرنگ سے حمید ہ دختر محبت خان اور پروانت خان ولد محبت خان جاں بحق ہوگئے فائرنگ اور وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی جبکہ ایک اور واقعے میں قمبر کے رہائشی سید احد ولد عبدالحمید پستول صاف کرتے ہوئے فائز کے زد میں اگیا جسے شدید زخمی حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی) قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے ، ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی کونسل شوکت علی کی رہائش گاہ ملابابا میں حلقہ پی کے اسی کے چیئرمین شاہ دوران خان کی زیر صدارت قومی وطن پارٹی یونین کونسل لنڈیکس ملکانان کی تنظیم نوکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سابق تحصیل ناظم شاہ دوران ، وطن پال یوتھ سوات کے چیئرمین انور اقبال بالے عیسیٰ خیل ، دوست محمد خان اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر یونین کونسل لنڈیکس ، ملکانان ملا بابا کیلئے تنظیمی عہدیداروں کے چنائو کا اعلان کیا گیا جس کی رو سے ملک کریم بخش سرپرست اعلیٰ ، عزیز اللہ خان چیئرمین ، عظیم خان سینئر وائس چیئرمین ، ایاز خان فتح خانخیل وائس چیئرمین ، عمران خان وائس چیئرمین ، عارف حسین سیکرٹری جنرل ، صدام حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر امجد علی خان جائنٹ سیکرٹری ، بہرام خان سوشل میڈیا سیکرٹری ، جاوید اقبال عیسیٰ خیل پریس سیکرٹری جبکہ اشرف علی کو یوتھ سیکرٹری مقرر کردیاگیا ، پارٹی رہنمائوں نے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور انہیں پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ، انہوںنے کہا کہ قومی وطن پارٹی برسر اقتدار آکر کارکنوں کی محرومیوں کاازالہ ضرور کرے گی۔ ۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)سوات پریس کلب کے فنانس سیکرٹری ناصر عالم نے چارسدہ پریس کلب کے انتخابا ت کی تکمیل پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے نومنتخب صدرسرتاج خان اورجنرل سیکرٹری سبزعلی خان سمیت دیگرکابینہ کو مبارکباد دی ہے،اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چارسدہ کے صحافی قلم کے ذریعے معاشرتی وسماجی برائیوں کی نشادہی سمیت علاقے کی تعمیر وترقی اور مظلوم عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے میںاہم کرداراداکررہے ہیں،انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ نومنتخب کابینہ اپنے صدرکی قیادت میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے نئے جذبے اورنئے ولولے کے ساتھ جدوجہدشروع کریںگے اوربرادری کے حقوق کیلئے ہرفوم پرآوازاٹھائیںگے ،انہوںنے کابینہ کے دیگر عہدیداروں میں قیصر محمود ، کفایت اللہ یوسفزئی ، سیف اللہ جان اور اعجاز خالد کو بھی مبارکباد دی اور انہیں سوات پریس کلب کی جانب سے بھرپور تعائون کا یقین دلایا۔ ۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)آل پاکستان جم مرچنٹ ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض حکومتی اہلکار مختلف علاقوں میںقائم پھاٹکوں پرذاتی مفادات کیلئے ہم پرپابندی لگانے کی ناجائز کوششیں کررہے ہیں جس سے یہ کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے اگریہ سلسلہ بند نہ کیا گیاتو اپنے کاروبارسمیت ڈویژن بھر میں موجود ماربل فیکٹریاں بھی بندکردیںگے جس سے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچے گا،اس حوالے سے آل پاکستان جم مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی رسول خان ،حمیدالرحمان ،افتخاراوردیگرعہدیداروں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وہ ریاستی دور سے اس کاروبار کے ساتھ وابستہ ہیں اور یہ ہمارا ذریعہ معاش ہے جس کے ذریعے رزق حلا کمارہے ہیں اوردوسری طرف اس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا زرمبادلہ بھی مل رہا ہے،انہوںنے کہاکہ کسی بھی قانون میں قیمتی پتھروں کے لانے یا لے جانے پر پابندی نہیں مگر اس کے باوجود بھی بعض حکومتی اہلکار شمالی علاقہ جات سمیت دیگرمقامات پر لگے ہوئے پھاٹکوں اورائرپورٹوںمیںبیٹھ کر ہمارے لوگوں کوذاتی مفادات کیلئے مختلف طریقوں سے تنگ کرتے ہیں جو ایک قابل مذمت امر ہے،انہوںنے کہاکہ ہم جب بھی قیمتی پتھرلاتے یا لے جاتے ہیں تو ہمارے پاس سٹیٹ بنک کا باقاعدہ اجازت نامہ ہوتا ہے جس کے پیش نظر ہم پر پابندی عائد کرنے کا کوئی جواز پیدانہیں ہوتا مگر اس کے باوجود بھی ہم سے یہ ذریعہ معاش چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ،انہوںنے کہاکہ ہمارے اکاروبار سے نہ صرف ہمیں بلکہ حکومت کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے اوراس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا زرمبادلہ مل رہا ہے ،انہوںنے کہاکہ پہلے پہل بیوپاری قیمتی پتھر لے کر یہاں آتے تھے جس سے مقامی سطح پر معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے تھے مگر اب وہ لوگ نہیں آتے تو مجبوراََ ہم ان کے پاس جاکر پتھرخرید لیتے ہیں مگر واپسی پر ہمیں کافی اذیت سے گزرنا پڑتاہے،انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت ہمارے ساتھ جاری اس ظلم کا خاتمہ کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے بصورت دیگر اپنے کاروبارسمیت ڈویژن بھر میں قائم ماربل فیکٹریاں بھی بند کردیںگے،اس موقع پر سردارعلی،روح الامین،اصغر،کلیم اللہ،برکت علی اوردیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)سوات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسیر ذوالفقار الملک احسان نے کہا ہے کہ جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے اس کے ہسپتال اور تھانے و کچہری ویران ہونگے ، ہمیں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا انعقاد کرنا چاہیئے ، سوات اب تک پر امن علاقہ بن چکا ہے یہاں پر تمام سرگرمیاں بڑے دھوم دام سے منعقد کریں گے ، بچوں کا مستقبل سوارنا اور انہیں بہتر تر بیت کرنا فرض ہے ، ہاکی کھیل ہمارا قومی کھیل ہے اسکی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوات انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہیڈماسٹر محمد جاوید خان ، سینئر نائب صدر اکبر حسین ، نائب صدر پرنسپل حضرت رحمن ، پر نسپل دلاور خان کے علاوہ گیمز سیکرٹری اے ڈی او سپورٹس محمد گل بھی موجود تھے ، فائنل میچ کی کمیٹی میں SPET محمد موسی خان ، شمشیر علی اور پرنسپل اکرام بھی شریک تھے ، فائنل میچ سابق ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئین ہائی سکول امانکوٹ نے ہائی سکول اوڈیگرام کو پنلٹی شوٹ پر شکست دیکر ایک بار پھر یہ اعزاز حاص کیا ، جبکہ باسکٹ بال میں ہائر سیکنڈری سکول حاجی بابا نے توتانوبانڈئی کو شکست دیکر فائنل جیت لیا ، ہائی سکول امانکوٹ کے انچارچ اور ہاکی ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری محمد رحیم خیال نے اپنے ٹیم کی کارددگی کو سراہا اور دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی۔ ۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)سوات میں سکول داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ، گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول شگئی سیدوشریف میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کا مقصد سکول داخلہ مہم میں بہتر کارکردگی دکھانے والے سکولوں اور اے ڈی اوز کے کارکردگی کو سراہنا تھا ، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے الف اعلان این سی ایچ ڈی اینیویٹویوتھ فورم ہلال احمر پاکستان کے تعاون سے پورے سوات میں 12 ستمبر سے سکول داخلہ مہم شروع کیا تھا جس کے تحت مینگورہ، چارباغ ،مٹہ ،خوازہ خیلہ ،مدین اور کبل میں ریلیاں اور سماجی رابطوں کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس کا مقصد بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا تھا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او ذولفقار ملک نے کہا کہ سکول داخلہ مہم میں سینکڑوں بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ تعلیم میں بہتری والدین او رسماجی طبقے کے بغیر نا ممکن ہیں انہوں نے کہا کہ سوات اہم مسئلہ بچوں کا درمیان میں سکول چھوڑنا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ سکول جس میں استاد ہوتا ہے یہ مسئلہ زیادہ ان سکولوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی اور ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے ایسے سکولوں کو ہم استاد مہیا کریں گے جس سے بچوں کے تعلیم اور کارکردگی کو تقویت ملے گی ، تعلیم کے بہتری کے لئے کام کرنے والے ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ سکول داخلہ مہم میں کامیابی اب بھی ہم سے دور ہے ، انہوں نے کہا کہ اپر سوات خصوصاً گٹ پیوچار ، چپریال ، مانکیال اور مٹہ کے دوسرے علاقوں میں اب بھی والدین بچوں کے تعلیم کے حق میں نہیں ہیں ، ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ ہم بچوں کو سکولوں میں اس وقت داخل کراسکتے ہیں جب تک معاشرے کا ہر فرد اس میں اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ سوات میں تعلیم کے دوسری مسائل کے ساتھ تعلیم کا معیار بھی ہے انہوں نے کہا کہ الف اعلان کے رپورٹ کے مطابق 146 اضلاع میں سوات 77 نمبر پر ہے ، انہوں نے کہا کہ جماعت پنجم کے صرف 21 فیصد بچے جماعت دوئم کے کتاب کی کہانی پڑھ سکتے ہیں ، جبکہ 18 فیصد بچے جماعت دوئم کے کتاب کے ریاضی کے سوالات حل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں صرف دو فیصد بچیاں ہائی سکول تک تعلیم مکمل کرتے ہیں ڈی جی این سی ایچ ڈی کے ریٹائرڈ کرنل ارشد درانی نے کہا کہ تعلیم کے بہتری کے لئے این سی ایچ ڈی 5000اساتذہ بھر تی کررہے ہیں جو کہ سوات کے علاوہ شانگلہ ، دیر لوئر اور پر دیر اورخیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں فرائض سرانجام دیںگے۔