سوات کی خبریں 22/10/2014

Swat

Swat

نیشنل سنٹرل ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر فضل ربی نے کیا
سوات (جی پی آئی) نیشنل سنٹرل ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر فضل ربی نے کیا، افتتاحی تقریب میں ڈاکٹروں اسداللہ ، ڈاکٹر جہانگیر باچا اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ نیشنل سنٹرل ہسپتال میں مریضوں کو انتہائی بہترین علاج کی سہولت حاصل ہوگی جس کے لئے ہسپتال کے انتظامیہ نے سٹاف اور ڈاکٹرز کی ٹیم مقرر کی ہے جو کہ اس ہسپتال میں اپنے خدمات انجام دیں گے ، انہوں مزید کہا کہ ہسپتال میں پندرہ بیڈ ، پندرہ کلینک، ایکسرے ، ای سی جی ،لیبارٹری اور دو او ٹی موجود ہیں جو 24 گھنٹے عوام کے خد مت کے لئے کھلے رہے گی ، انہوں نے کہا کہ نیشنل سنٹرل ہسپتال سوات میں ایک بڑا ہسپتال ہیں جس سے یہا ں کے عوام کو صحت کے حوالے سے بہترین علاج کی سہولت ملی گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات گوگدرہ میں بھائی نے پستول صاف کرتے ہوئے جواں سال بہن کی جان لے لی
سوات(جی پی آئی)سوات گوگدرہ میں بھائی نے پستول صاف کرتے ہوئے جواں سال بہن کی جان لے لی ،تفصیلات کے مطابق تھانہ رحیم اباد کے حدود میں واقع گائوں گوگدرہ میں بھائی پستول صاف کررہاتھا کہ اچانک گولی چلنے سے بشری دختر زرنوش سکنہ گوگدرہ جاں بحق ہوگئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نثار خان یوسف زئی پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت کردی
سوات(جی پی آئی)سوات میں میونسپل کمیٹی مینگورہ کے سابق چیف میونسپل آفیسر نثار خان یوسف زئی پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کردی، محکمہ انٹی کرپشن سوات کی جانب سے سابق چیف میونسپل آفیسر نثار خان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس مقدمے کے خلاف سابق چیف میونسپل آفیسر نثارخان نے پشاور میں اسپیشل جج انٹی کرپشن خیبر پختونخواکی عدالت میں بی بی اے کے لئے درخواست دائری کی تھی جسے فاضل عدالت نے سماعت کے بعد کنفرم کردیا ، اسپیشل جج انٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ نثار خان کے خلاف جو مقدمہ درج کیا گیا ہے، وہ ذاتیات پر مبنی ہے اور اس کا مقصد نثار خان کو معاشرے میں بے عزت کرنا ہے جس کی وجہ سے فاضل عدالت نے ان کی ضمانت کنفرم کردی ہے۔