سوات و پشاور سے تحریک انصاف کے امیدواروں کیخلاف در خواستیں

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور(جیوڈیسک)پشاور قومی اسمبلی حلقہ این اے 30سوات سے پیپلزپارٹی اورپی کے پانچ پشاورسے جے یوآئی کے امیدوارنے اپنے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف درخواستیں پشاورہائیکورٹ میں جمع کرادیں۔

حلقہ این اے 30سوات سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارعلاوالدین نے تحریک انصاف کے امیدوارسلیم الرحمن کے خلاف عدالت عالیہ میں درخواست جمع کرائی ہے کہ وہ پیسکوکادوکروڑ8لاکھ روپے کانادہندہ ہے اسے انتخابات کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔

پشاورسے صوبائی اسمبلی پی کے 5سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوارمولاناامان اللہ حقانی نے تحریک انصاف کے امیدواریاسین خلیل کے خلاف کرپشن کی بنیاد پرنااہلی کی درخواست دائر کردی دونوں درخواستوں کی سماعت 8مئی کوہوگی۔