سوات (جیوڈیسک) سوات کی تحصیل مٹہ میں چھاپے کے دوران شدت پسند کمانڈر اماناللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ پیوچار کے ایک گھر میں خفیہ اطلاع پر چھا پا مارا گیا۔
جہاں سے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے شدت پسند کمانڈر امان اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ شدت پسند کمانڈر امان نے 2009 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور سرکاری املاک پر حملوں سمیت متعدد واردات میں ملوث تھا۔