سوات (جیوڈیسک) سوات میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، 2 روز کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان سیدو شریف اسپتال ڈاکٹر واصل خان کے مطابق 2 روز میں سیدوشریف اسپتال میں مزید 82 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ڈینگی بخار میں مبتلا 4 افراد انتقال کر گئے، اب تک ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 25 ہو چکی ہے۔
ترجمان کے مطابق اسپتال میں 219 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 34 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق ڈینگی سے اب تک 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔