سوات: بعض علاقوں میں تیسرے روز بھی کرفیو

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) سوات کے بعض علاقوں میں آج تیسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ علاقے میں بازار، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے عثمان آباد، طاہر آباد اور ملحقہ بستیوں میں آج تیسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ ان علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ مبینہ طور پر شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں تمام دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ علاقے میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیکورٹی حکام نے اب تک کسی کی گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے۔