سوات: شکر درہ اور تحصیل کبل کے علاقوں میں کرفیو نافذ

Curfew

Curfew

سوات (جیوڈیسک) سوات کی تحصیل مٹہ میں امن کمیٹی کے رکن خان صاحب کی ٹارگٹ کلنگ کے بعدشکردرہ اور تحصیل کبل کے علاقوں میں کرفیو نافذ کرکے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں گزشتہ رات امن کمیٹی کے رکن خان صاحب کے قتل کے بعد کانجو مٹہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیااور تحصیل کبل کے علاقوں کوزہ بانڈئی، برہ بانڈئی، ننگولئی اور تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

ان علاقوں کے تمام بازار بند ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے۔ اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لینے اور اسلحہ برآمد ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔