اسلام آباد(جیوڈیسک)شانگلہ، بونیر، سوات ،پشاور، کوہاٹ، چترال سمیت مالا کنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 75 کلومیٹر گہرائی میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی و نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔