سوات (جیوڈیسک) سوات سمر فیسٹیول اپنے اختتام کو پہنچ گیا، اختتامی تقریب میں سلطان محمد گولڈن جیپ کے ذریعے 13 گاڑیوں سے جمپ لگانے کی کوشش میں ناکام ہوگئے۔ سوات سمرفیسٹیول کی اختتامی تقریب میں جمپنگ اسپیشلسٹ سلطان گولڈن نے 12 کاروں کے اوپر سے جمپ لگائی۔
سلطان گولڈن 13 ویں گاڑی کو کراس نہیں کر پائے تاہم انھوں نے کامیابی کا دعوی کیا اور کہا کہ وہ اسے عالمی ریکارڈ کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیجیں گے۔فیسٹول کے آخری روز خٹک رقص،رینجرز ڈرل، پاک فوج کے کمانڈوز کی پیرا شوٹ جمپ اور کراٹے شو منعقد کئے گئے۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی تھے، جبکہ اعلی فوجی و سول حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چار روزہ سوات سمر فیسٹیول میں بچوں اور خواتین سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔