سوات اور گردونواح میں زلزلےکےجھٹکے

Earthquakes

Earthquakes

سوات (جیوڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیمامرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان ریجن تھا، جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے گھروں، دکانوں سے باہر نکل آئے۔ عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔