سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ، امن کمیٹی کے رکن سعد اللہ خان جاں بحق

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) سوات کےعلاقے مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے رکن سعد اللہ خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مٹہ کے علاقے شیرپالم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

جس سے مقامی امن کمیٹی کے رکن سعد اللہ خان جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔