سویڈن کے سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے سویڈن کے سفیر ٹوماس روسینڈرنے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے اسکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی ہے۔

فنی تعلیم اور اسکل ڈویلپمنٹ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مفید ہنر سکھایا جا رہا ہے۔