سویڈن کا سب سے بڑا میوزک ایوارڈ سینیگال کے گلوکار نے جیت لیا

Sweden

Sweden

سویڈن (جیوڈیسک) سینیگال کے سنگر” یوسو انڈور” کو سویڈن کا سب سے بڑا میوزک ایوارڈ” پولر میوزک” دیا گیا۔ سویڈن کے دارالحکومت میں منعقدہ تقریب میں سینیگال سے تعلق رکھنے والے سنگر” یوسو انڈور” اور انکے ساتھی کمپوزر” کاجا ساریو” کو سویڈن کا سب سے بڑا میوزک ایوارڈ” پولر میوزک ایوارڈ “دیا گیا۔

اس سے قبل یہ ایوارڈ معروف وائلن نواز یو یو ما، پال میکارتھی اور بوب ڈلن کو بھی مل چکا ہے۔ تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یوسو کی گلو کاری میں کمپوزیشن اور شاعری بھی انکی اپنی ہوتی ہے اور ان کے گانوں نے نہ صرف عوام کو تفریح فراہم کی ہے بلکہ مختلف اعتقادات کو ایک دوسرے کے نزدیک لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یوسو نے مشہور گانا” 7 سیکنڈز” بھی گایا ہے۔