سوئیڈن (جیوڈیسک) سوئیڈن میں مساجد پر پے درپے حملے، صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو مسلمان تارکین وطن سڑکوں پر آ گئے۔ اسٹاک ہوم میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی ریلی میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی جنہوں نے میری مسجد کو مت چھوؤ کے پیغام والے کتبے اور اشتہار اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سویڈش حکومت مساجد پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دے۔مساجد پر حملوں کے خلاف مالمو اور گوٹنبرگ میں بھی جلوس نکالے گئے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ شدت پسند مسلمانوں کو حراساں کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے نسل پرستی اور مسلمانوں کے خلاف تنگ ذہنیت کے عوامل کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔