مالمو (جیوڈیسک) سویڈن کے شہر مالمو میں اسلحے کے ساتھ ایک پارٹی میں شرکت کرنے والے حملہ آور نے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔
مالمو پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے میکائیل نلسن نے کہا ہے کہ یسٹاڈ واگن شاہراہ پر ایک کلب میں جھگڑا ہو گیا اور ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
نلسن کے مطابق پارٹی میں تقریباً 70 افراد موجود تھے اور زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اپنے بھائی کی پٹائی کرنے والے شخص کو گولی مارنے کے لئے جائے وقوعہ پر آیا تھا۔
حملہ آور کی گرفتاری کے لئے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔