سوئیڈن : ٹی وی چینل کے لائیو انٹرویو کے دوران کار کو حادثہ

Car Accident

Car Accident

اسٹاک ہوم (جیوڈیسک) سوئیڈن میں ایک نجی ٹی وی چینل کی کار کو لائیو انٹرویو کے دوران اچانک حادثہ رونما ہوا۔ حادثے کو سینکڑوں افراد نے دیکھا۔ حیرت انگیز با ت یہ ہے۔

کہ ریسکیو ٹیم کے ایک سینئر اہلکار سے خطرناک حادثات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق انٹرویو لیا جا رہا تھا کہ اچانک ان کی پشت پر کیمرے کے سامنے ہی ایک کار برف کے باعث پھسلی اور الٹ کر نیچے گر گئی۔

جس موضوع پر انٹرویو ہو رہا تھا وہی چیز عملی طور پر بھی رونما ہو گئی، تاہم انٹرویو دینے میں مصروف ریسکیو اہلکار فوراً کیمرے کے سامنے سے بھاگا اور اپنے ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ اس کار کے ڈرائیور کو صحیح سلامت باہر نکال کر بچا لیا۔