سوئیڈن (جیوڈیسک) سوئیڈن میں نامعلوم شخص نے ایک مسجد میں آگ لگا دی، آگ لگنے کے باعث 5 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ وسطی سوئیڈن کے قصبے اسکلسٹونا میں پیش آیا۔ ایک شخص نے مسجد میں کوئی جلتی چیز پھینکی جس سے آگ لگ گئی، مسجد میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ باہر نکل آئے، پولیس اور امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ بجھادی۔
دھوئیں سے دم گھٹنے اور جُھلسنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب سوئیڈن میں امیگریشن قوانین میں ترمیم پر غور کیا جا رہا ہے۔