سوئیڈن(جیوڈیسک)اسٹا ک ہومشمالی یورپ میں شدید سردی کے موسم کے بعد خوشگوار تہوارموسم گرما کا سب کو انتظار ہوتا ہے۔ اوراسی مناسبت سے کلسوئیڈن میں موسم بہار کا تہوار منایا گیا۔ہرسال 30 اپریل کی شام کو پورے سویڈن میں موسم بہار کا تہوار جسے مقامی زبان میں والبوری کہاجاتا ہے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
یہ ثقافتی تہوار سردیوں کو خدا حافظ کہنے کے ساتھ آنے والے موسم گرما کو خوش آمدید کہنے کے لیے منایا جاتاہے۔شام کے وقت سب لوگ اپنے اپنے علاقہ کے قریب میدان میں جمع ہوئے اور لکڑیوں کے ایک بڑے ڈھیر کو آگ لگا کر سردیوں کے ختم ہونے کا اعلان کیا۔یہ تہوار جرمنی، فن لینڈ، چیک ریبلک، اسٹونیا اور ہالینڈ میں بھی منایا جاتا ہے۔