سویڈش ویمن سیلرز نے ابوظہبی والوو اوشین ریس جیت لی

Women Sailors

Women Sailors

ابوظہبی (جیوڈیسک) سویڈش ویمن سیلرز کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ابوظہبی والوو اوشین ریس جیت لی۔ ابوظہبی میں ہونے والی والوو اوشین ریس شروع ہونے سے پہلے شرکاء عرب کے روایتی انداز میں چلتے نظر آئے جس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

ایونٹ میں سیلرز نے بلند و بالا لہروں پر مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ سویڈش ویمن ٹیم نے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کر کے مقابلہ اپنے نام کیا۔ ہالینڈ کے سیلرز ایک منٹ 28 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ میزبان ٹیم تیسرے نمبر پر فنش لائن عبور کرنے میں کامیاب رہی۔