لیہ + کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) زہریلی مٹھائی کھانے سے 25 سے زائد افراد کی ہلاکت وزیر اعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس پر بدنما داغ ہے۔ اربوں روپے میٹربس ، اورنج ٹرین اور فلائی اوور پر لگانے والوں نے صحت اور تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ہسپتالوں میں لوگوں کو دوا میسر نہیں۔ واقع کی جوڈیشنل انکوائری کروا کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی میں تحریک التویٰ جمع کروائے گی اور اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید اور ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے گزشتہ روز کروڑ لعل عیسن کے نواحی چک 105/TDA میں ایک ہی خاندان کے ہلاک ہونے والے 13 افراد کے گھر جا کر ان کے والد عمر حیات اور دادا بابا لطیف سے اظہار تعزیت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ لوگوں نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ لیکن لیہ اور نشتر ہسپتال ملتان کی انتظامیہ نے اتنے بڑے سانحے کو سنجیدگی سے نہ لیا اور مریضوں کو دھکے دے کر نکالا جاتا رہا۔ اگر ان کا بروقت علاج ہو جاتا اور انہیں فوری طور پر طبی امداد دی جاتی تو شائد اتنی قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں یہی صورتحال ہے۔ اس طرح کا کہیں کوئی واقعہ ہو تو اس کے علاج اور تشخیص کا کوئی بندوبست نہیں۔ انہوں نے حکومت کی گڈ گورننس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ترجیحات بدلے اور اورنج ٹرین سے باہر نکل کر انسانی جانوں کا خیال کرے۔ پنجاب کے 10 کروڑ آبدی بے یار و مددگار ہے جن کے علاج کیلئے ہسپتال میں نہ تو ادویات ہیں اور نہ ہی سہولیات ہیں لیکن حکومت پر اورنج ٹرین اور میٹرو بس کا بھوت سوار ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کو سنجیدگی سے نہ لیا۔ آج تک موقع پر نہیں پہنچے۔ پنجاب بھر میں ملاوٹ کمیٹیوں کی کارکردگی صفر ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور 50 سے زائد متاثرین کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ لیکن وزیر اعلیٰ نے خود آنے کی بجائے اپنے ایک وزیر کو چیک دے کر بھیج دیا ہے جس ان کو شرم آنی چاہیے یہاں کے لوگوں کو چیک کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں اپنے بچوں کی جانیں بچانہ مقصود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرمانہ غفلت کرنے والی ضلعی انتظامیہ ڈاکٹروں کی انکوائری کیلئے جوڈیشنل کمشن مقرر کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما پیپر پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن مقرر نہ کیا گیا تو تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گی۔ حکمرانوں کو سکینڈل سامنے آنے پر اخلاقی طور پر مستفی ہو جانا چاہیے۔ اس معاملے میں ملک کا تاجر مزدور کسان دینی و سیاسی جماعتیں کرپشن کے خلاف متفق ہیں۔ ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے کہ اپر پنجاب میں مر جائے تو خادم اعلیٰ پہنچ جاتے ہیں لیکن یہاں پر 25 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور 50 کے قریب لوگ زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں لیکن وزیر اعلیٰ نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں غیر ضروری طور پر اربوں روپے خرچ کیئے جا رہے ہیں لیکن بنیادی صہولتیں موجود نہیں۔ ہمیں 5 پانچ لاکھ کی ضرورت نہیں بلکہ بندوں کی ضرورت ہے۔ ایم پی اے حاجی عبدالمجید نیازی نے ہلاک ہونے والے بچوں کے والد عمر حیات اور داد بابا لطیف کو لوگوں کی موجودگی میں 6 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ضلعی صدر یاسر عرفات ، تحصیل صدر رانا عثمان ، ٹکٹ ہولڈر چوہدری نیاز محمد گجر ، صدر انجمن تاجران تارق محمود پہاڑ ، سردار غلام عباس خان ایڈووکیٹ سمیت درجنوں افراد موجود تھے۔ اس موقع پر ہلاک ہونے والے 13 افراد جن میں 8 بیٹے ، ایک بیٹی ، پوتا پوتیاں شامل ہیں کے والد معذور شخص عمر حیات نے شدید کربناک لہجے میں دھاڑیں مار مار کر بتایا کہ جیسے جیسے ان کے بچے ہسپتالوں میں جاتے رہے اور وہاں پر بہتر علاج نہ ہونے اور انتظامیہ کی جانب سے توجہ نہ دینے کے باعث ان کے بچے یکے بعد دیگرے تڑپ تڑپ کر موت کے منہ میں جاتے رہے اور گزشتہ 5 روز سے وہ صبح شام لاشیں وصول کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جیتے جی مر چکا ہوں۔ ہسپتال انتظامیہ اس کو کھیل تماشہ سمجھتی رہی۔ جس پر میں حکمرانوں سے التجا کرتا ہوں کہ خدا را وہ ہوش کے ناخن لیں اور عملی طور پر ہسپتالوں کی حالت ذار کو بہتر بنائیں تہ کہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونے والے 50 سے زائد افراد میں گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان سے واپس آنے والے 8 افراد میں سے 2 بچوں میں دوبارہ زہر کے اثرات رونما ہو گئے۔ گزشتہ روز چک نمبر 105 کی 18 سالہ رضیہ ولد محمد صدیق ، 10 سالہ سانول ولد محمد نذیر کو تحصیل ہیڈ کواٹر کروڑ ہسپتال لایا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک تھی۔ ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین نے دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ دونوں مریضوں کو آکسیجن ماسک لگایا اور فوری طبی امداد مہیا کی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کو آئی سی یو کیئر کی ضرورت ہے۔ لواحقین کے مطابق وہ علاج کیلئے لاہور جانا چاہتے ہیں۔ حکومت فوری طور پر ان کیلئے ٹرانسپورٹ اور میڈیکل سہولیات بندوبست کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ، ساہیوال سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے اسلم کچھی گزشتہ روز کروڑ لعل عیسن پہنچے جنہوں نے ایم پی اے حاجی عبدالمجید نیازی کے والد عبدالواحد خان نیازی کی وفات پر تعزیت کیلئے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی۔