ریو (جیوڈیسک) بارہویں اولمپکس میں تیراکی کے مقابلے مائیکل فلپس کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔
ریو اولمپکس میں امریکی تیراک مائیکل فلپس نے مسلسل چار گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف تاریخ رقم کی بلکہ سنسنی بھی پھیلا دی۔ سو میٹر بٹر فلائی کے فائنل مقابلے میں مائیکل فلپس ہار گئے۔
ایک غیر معروف ایتھلیٹس جوزف سکولنگ جیتے تو مائیکل فلپس دلبرداشتہ ہو گئے۔ ریکارڈ ہولڈر سوئمر نے 22 سونے کے تمغے سینے پہ سجا کر سب کو حیران کیا جبکہ مجموعی طور پر 27 اولمپک میڈل ان کی ریکارڈ بُک کا حصہ ہیں۔
اولمپک دو ہزار چار سے دو ہزار سولہ مسلسل چار سال سپر میگا ایونٹس میں میڈلز جیتنے کا منفرد کارنامہ بھی مائیکل فلپس کا ہی ہے۔ مائیکل فلپس نے اس سے پہلے لندن اولمپک 2012 کے بعد بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جو انہیں 2 سال بعد واپس لینا پڑا۔