لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے سوائن فلو پر قابو پانے کیلئے صوبائی کابینہ کمیٹی کے ارکان کو ہر ممکن اقدامات کرنےکی ہدایت کی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلی پنجاب نےکہا کہ سوائن فلو پر قابو پانے کیلئے کابینہ کمیٹی متحرک اور فعال کردار ادا کرےاور احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھرپور آگاہی مہم جاری رکھی جائے۔
محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سوائن فلو کے مریضوں کے علاج معالجےمیں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، صوبائی کابینہ کمیٹی اسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لے اور مرض پر قابو پانے کیلئے ادویات کی وافر فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔