اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دھرنوں سے معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جب کہ عوام اور تاجروں نے عمران خان کی کال پر ٹیکس جمع نہ کرانے کی کال مسترد کردی ہے۔
جمہوریت ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتی کیونکہ ٹیکس کا 57 فیصد حصہ صوبوں کو دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ دو ماہ میں پاکستانیوں نے 14 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرایا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی 12 فیصد اضافی رقم وطن بھیجی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سوئس بینکوں میں پاکستان کے 200 ارب ڈالر موجود ہونے کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا جبکہ کسی حکومت کو اس معاملے پر سوئس حکام سے بات چیت کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔