اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت پاکستان نے آصف علی زرداری کیخلاف سوئس مقدمات میں سوئٹزرلینڈ میں اپنے وکیل کی لاکھوں روپے کی فیس روک لی۔
وزارت قانون و انصاف کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ آصف علی زرداری کیخلاف سوئس مقدمات میں پاکستانی حکومت کے وکیل جینڈنگ کی فیس روک لی گئی ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں سرکاری وکیل نے آصف زرداری کیخلاف مقدمات بند کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس حوالے سے وکیل نے ایک خفیہ خط بھی لکھا تھا جس کی وجہ سے پاکستان کے سرکاری وکیل کی پانچ لاکھ روپے سے زائد کی فیس روک لی گئی ہے۔