جنیواسوئس پراسیکیوٹر نے اعلان کیا ہے کہ صدر آصف زرداری کے خلاف مقدمات نہیں کھولے جاسکتے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوئس پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات نہیں کھولے جاسکتے۔ اس ضمن میں 4 فروری 2013 کو فیصلہ کیا جاچکا ہے۔
سوئس پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ 2008 میں مقدمات واپس لینے کے بعد سے کوئی نیا ثبوت یا شواہد پیش نہیں کیے گئے جس کے باعث مقدمات نہیں کھولے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم کو 15 سال گزر چکے ہیں اور اس کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ سوئس حکام نے شکوہ کیا ہے کہ سوئس مقدمات سے متعلق پاکستان سے مختلف پیغامات مل رہے ہیں۔