سوئس مقدمات کی بحالی کیلئے پاکستانی اپیل دائر

Swiss

Swiss

سوئس مقدمات کی بحالی کیلئے دائر کی گئی پاکستان کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ مقدمات زائد المیعاد ہونے کا مقف درست نہیں، اپیل میں سوئس پراسیکیوٹر کے فیصلے کے تینوں نکات کو چیلنج کیا گیا ہے۔

اپیل کے متن کے مطابق سابق سیکرٹری قانون نے بائیس نومبر دو ہزار بارہ کا خط قانونی اختیار کے بغیر لکھا جبکہ مقدمات واپس لینے کیلئے پچیس اگست دو ہزار آٹھ کو لکھا گیا ملک قیوم کا خط بھی غیرقانونی قرار پا چکا ہے۔

انیس سو ستانوے سے دو ہزار آٹھ کا عرصہ مقدمے کی میعاد سے خارج کیا جانا چاہیئے۔ ریاستوں کے درمیان مقدمات پر میعاد کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کو چوبیس اگست دو ہزار آٹھ کے مرحلے پر بحال کیا جائے۔ اپیل کیلئے اضافی وجوہات بعد میں داخل کرانے کی اجازت بھی مانگی گئی ہے۔