سوئس انڈورٹینس : اسٹانسلاس واورنکا پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

Tennis

Tennis

بیسل (جیوڈیسک) ہوم فیورٹ اسٹانسلاس واورنکا کا سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر پہلے ہی راوٴنڈ میں ختم ہو گیا، جبکہ ڈبلیوٹی اے فائنلز میں اگنسکا رڈوانسکا نے ومبلڈن چیمپیئن پیٹرا کو ویٹووا کو شکست دیدی۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر بیسل میں جاری انڈور ٹینس ٹورنامنٹ میں ہوم فیورٹ اسٹانسلاس واورنکا پہلے ہی راوٴنڈ میں قازقستان کے میخائل کو کوشکن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست سے دوچار ہو گئے۔ہوم کراوٴڈ کی سپورٹ کے باوجود واورنکا بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے اور انہوں نے میچ میں کئی غلطیاں کیں، قازق کھلاڑی نے واورنکا کوچھ چار، چھ سات اورچھ تین سے مات دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ادھر سنگاپور میں جاری ڈبلیوٹی اے فائنلز کے وائٹ گروپ میں پولینڈ کی اگنسکا رڈوانسکا نے ومبلڈن چیمپیئن پیٹراکویٹووا کواپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا، پولش کھلاڑی نیاسٹریٹ سیٹس میں چھ دواورچھ تین سے فتح سمیٹتے ہوئے کیرولین ووزنیاکی کیساتھ گروپ میں ٹاپ پر پہنچ گئیں۔