سوئس حکام کو دوسرا خط، سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ میں سوئس حکام کو دوسرا خط لکھنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج کرے گا۔ درخواست گزار محمود نقوی نے سپریم کورٹ میں صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور سابق سیکریٹری قانون یاسمین عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

جسے عدالت عظمی نے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے “سوئس کیس” سے منسلک کر دیا ہے جس کی سماعت بھی آج ہو گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ لوڈ شڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج کرے گا۔