دبئی (جیوڈیسک) سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اپنے کیریئر میں ٹینس چیمپئن شپ جیتنے کی سنچری مکمل کر لی۔
دبئی میں ہونے والے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ نے لیجنڈ ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے مخالف کھلاڑی اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ فیڈرر کے کیریئر کا 100 واں ٹائٹل ہے۔
دبئی میں ہونے والے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ نے لیجنڈ ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے مخالف کھلاڑی اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا—فوٹو: اے ٹی پی ٹوئٹر اس کے ساتھ ہی 37 سالہ فیڈرر نے 5 لاکھ 23 ہزار 300 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی اپنے نام کرلی۔
خیال رہے کہ راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ 20 مرتبہ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور وہ پروفیشنل ٹینس کے موجودہ دور میں ٹور کی سطح کے 100 ٹورنامنٹس جیتنے والے دوسرے مرد کھلاڑی ہیں۔
اب تک سب سے زیادہ 109 ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز امریکی ٹینس کھلاڑی جمی کانرز کو حاصل ہے تاہم فیڈرر کے مداح پرامید ہیں کہ وہ جلد ہی یہ سنگ میل بھی عبور کرلیں گے۔
100 ٹورنامنٹس جیتنے پر جمی کانرز نے فیڈرر کو مبارکباد دی ہے۔