سوئٹزرلینڈ میں لازمی فوجی سروس کیخلاف ریفرنڈم ناکام

Military Service

Military Service

سوئٹزرلینڈ (جیوڈیسک) میں لازمی فوجی سروس کے قانون کو ختم کرنے کے لیے ہونے والا ریفرنڈم ناکام ہو گیا ہے۔ جنیوا غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 73 فیصد رائے دہندگان نے ایک امن پسند گروپ کے ایما پر کرائے جانے والے اس ریفرنڈم کے خلاف فیصلہ دیا۔ یہ گروپ سوئٹزرلینڈ کو ایک مکمل طور پر غیر فوجی ملک کی شکل دینا چاہتا ہے۔

سوشلسٹوں، ماحول دوستوں، امن پسند تحریکوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں میں سے صرف سوشل ڈیمو کریٹس نے اس تجویز کی حمایت کی۔ یورپ کے متعدد ممالک میں لازمی فوجی سروس کا قانون ختم کر دیا گیا ہے۔ اس طرح سوئٹزرلینڈ نے یورپی رجحان کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ ناروے، فن لینڈ، ڈنمارک، آئس لینڈ، آسٹریا اور قبرص میں لازمی فوجی سروس کا قانون ابھی تک موجود ہے۔