سوئٹزرلینڈ: ایبولا کی ویکسین تیار، تجرباتی عمل جاری

Ebola

Ebola

برن (جیوڈیسک) سوئٹزر لینڈ میں مہلک مرض ایبولا کی ویکسین تیارکرلی گئی ہے ، تاہم ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے ایک اسپتال میں ایبولا مرض سے بچاؤ کے لیے رضا کاروں کو تجرباتی انجیکشن لگائے گئے ہیں ۔ ابتدائی طور پر 120 رضا کاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

ان میں ٹینا نامی ڈاکٹر بھی شامل ہیں جو اس سے قبل افریقی ممالک میں اس مرض سے بچائو کے خلاف کام کرتی رہی ہیں۔ ڈاکٹر ٹینا کا کہنا ہے کہ وہ اس ویکسین سے کافی پرامید ہیں۔ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے۔

کہ نئی ویکسین میں ایبولا پروٹین شامل کیا گیا ہے، جس سے جسم میں ایبولا کے خلاف مدافعت پیدا ہونےکا امکان ہے۔ تجربہ کامیاب ہونے پر یہ ویکسین اس سال کے آخر میں مریضوں کے لیے دستیاب ہونے کی امید ہے۔