سوئزرلینڈ میں قبضے میں لئے گئے زیورات بینظیر بھٹو کے وارثوں کی ملکیت نہیں

Farhatullah Babar

Farhatullah Babar

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنے بیان میں جس میں کہا گیا ہے کہ سوئزرلینڈ میں ایس جی ایس کیس میں قبضے میں لئے گئے زیورات سے شہید بینظیر بھٹو یا آصف علی زرداری کے وارثوں کا کوئی تعلق ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سوئزرلینڈ کی عدالت کا حالیہ فیصلہ ابھی تک نہیں دیکھا جس کی بنیاد پر کی کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ 19 ستمبر 2005ء کو بینظیر بھٹو سوئس تحقیقاتی مجسٹریٹ کے سامنے جینوا میں خود پیش ہوئیں تھیں۔

اور واضح طور پر انہوں نے زیورات کی خریداری سے انکار کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ زیورات کی جس دکان سے یہ زیورات خریدے گئے اس کے مالک نے بھی یہ بیان سوئس مجسٹریٹ کے سامنے دیا تھا کہ وہ بینظیر بھٹو کو نہیں جانتے اور نہ ہی انہوں نے یہ زیورات بینظیر کو فروخت کئے تھے۔