ممبئی (جیوڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رنویر سنگھ کے نام سے ٹرین چلے گی۔
بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی کامیاب ترین فلم ’پدماوت‘ میں علاؤالدین خلجی کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار رنویر سنگھ کا ستارہ آج کل خوب چمک رہا ہے جہاں ایک طرف وہ اب تک ’پدماوت‘ میں اداکاری پر لوگوں سے داد وصول کر رہے ہیں تو وہی انہیں مسلسل فلموں کی آفرز بھی ہورہی ہیں جب کہ وہ پہلے ہی انڈسٹری کے دو بڑے ہدایت کار ’کبیر خان‘ اور روہت شیٹھی کے ساتھ فلم ’83‘ اور ’سمبا‘ سائن کر چکے ہیں۔