سوئٹزرلینڈ: فائرنگ کے دو مختلف واقعات، 5 افراد ہلاک

 Switzerland

Switzerland

برن (جیوڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک اور شخص شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ کا پہلا واقعہ سوئٹزرلینڈ کے جنوب مشرقی شہر “بازل” میں پیش آیا، جہاں رہائشی عمارت میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2خواتین کو ہلاک اور ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے عمارت کا محاصرہ کرتے ہوئے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک خاتون اور 2افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مطابق مرنے والوں میں مسلح شخص بھی شامل ہے، جس نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔