سوئٹزرلینڈ: ٹرین حملے میں چھ افراد زخمی
Posted on August 15, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Switzerland Train Attacks
سوئٹزرلینڈ (جیوڈیسک) مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور ایک ستائس سالہ سوئس شہری ہے جس نے ٹرین کے ڈبے میں ایک آتش گیر مادہ گرانے کے بعد اسے آگ لگا دی۔
سوئٹزرلینڈ میں ریل گاڑی پر سوار شخص نے ٹرین کے ایک ڈبے میں آگ لگانے کے بعد مسافروں پر چاقو سے حملہ کر کے چھ افراد کو زخمی کر دیا۔
یہ واقعہ ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا۔ زخمیوں میں ایک چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور ایک ستائس سالہ سوئس شہری ہے۔ اس نے ٹرین کے ڈبے میں ایک آتش گیر مادہ گرانے کے بعد اسے آگ لگا دی۔
حملہ آور خود بھی اس حملے میں زخمی ہوا اور اسے بھی اس واقعہ میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کے ساتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے ٹرین کو ایک لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔
یہ ٹرین شمال مشرقی سوئٹزرلینڈ کے علاقے سینٹ گیلن میں واقع شہروں بچس اور سینوالڈ کے درمیان چلتی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com