سیچوان : سیلاب سے تباہی، سیکڑوں گھر تباہ، ہزاروں افراد بے گھر

Siachen Flood

Siachen Flood

سیچوان (جیوڈیسک) چینی صوبے سیچوان میں بارش کے بعد سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔ سیکڑوں گھر تباہ، ہزاروں افراد بیگھر ہو گئے۔ طوفانی بارش کے بعد کئی علاقوں میں شدید سیلاب نے تباہی پھیلا دی ہے۔ ڈیانگ کے علاقے میں حالات سب سے زیادہ خراب ہیں جہاں سیکڑوں گھر، دفاتر اور سرکاری عمارتیں زیر آب آچکی ہیں۔

ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ مقامی فیکٹری میں گزشتہ دور روز سے پھنسے کارکنوں کو امدادی ٹیم نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکال لیا۔ اب بھی سیکڑوں افراد سیلاب میں پھنسے امداد کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب بارشوں کے باعث دریائے شٹنگ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔